Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسمبلی میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے متعلق سی اے جی رپورٹ پیش

ایوان میں اراکین کی بحث کے بعد رپورٹ کو پی اے سی کمیٹی کو بھیج دیاگیا :وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 25 مارچ(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کودہلی اسمبلی میں ایک جامع ڈوزیئر پیش کیا جس میں سابق وزیر اعلی اروند کجریوال کی رہائش گاہ کی تعمیر کے دوران کی گئی سنگین مالی بے ضابطگیوں کی تفصیل دی گئی جسے ’شیش محل‘ (شیشے کا محل) کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے دہلی میں ’شیش محل‘ بنایا وہ اب پنجاب میں ’شیش محل-2‘ میں آباد ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کر کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خود کو ’شہنشاہ عالم‘ اور دہلی کے لوگوں کو اپنا غلام سمجھتے تھے۔
وزیر اعلیٰ ر یکھا گپتا کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے محض قوانین کو توڑا- مروڑانہیں بلکہ پو ر ی طرح کچل دیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے یقین دلایا کہ موجودہ سرکار دہلی کے عوام کے پیسے کا ایک ایک پیسہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر، انہوں نے قصوروار فر یقین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور اس معاملے کو پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کو بھیجنے کی تجویز پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *