
نئی دہلی، 9 مارچ(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی شراب گھوٹالہ میں ملزم لیڈر وں کی بدعنوانی کو بچانے کے لئے بلی اور کتے کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے آئندہ انتخا بی ریاستوں میں کانگریس پارٹی کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچانے کا بیانیہ قائم کرنے کے بی جے پی او ر عام آدمی پارٹی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے ان مجرموں کو نوٹس جاری کر دیا ہے جو رائے عامہ کی عدالت میں پہلے ہی بے نقاب ہو چکے ہیں۔
ریاستی صدر نے کہا کہ آج 9 مارچ کو دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ایکسا ئز پالیسی گھوٹالے کے تمام 23 ملزمین کو بری کرنے کے سلسلے میں سی بی آئی اور اس کے تفتیشی افسر کے خلاف نچلی عدالت کے حکم کو محفوظ کر لیا۔ جج سوارن کانت شرما نے تمام ملزمان کو 16 مارچ کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ شراب گھوٹالہ میں اروند کجریوال اور منیش سسودیا کے ساتھ دیگر 21 ملزمان کے خلاف مضبوط ثبوت موجود ہیں
No Comments: