
نئی دہلی، 9مارچ (میرا وطن نیوز)
اتم نگر میں مقتول ترون کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے پہنچے عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سو ربھ بھاردواج کو پولیس نے ملاقات سے روک دیا۔ اس وہ شدید ناراض ہوگئے اور پولیس کے اس اقدام کو مکمل طور پر غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس ایک نوجوان کی لاش پر بی جے پی کی دلالی کر رہی ہے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ہولی کے دن ترون کا قتل کر دیا گیا تھا اور ہم اس کے اہل خانہ سے مل کر انہیں تعزیت اور دلاسہ دینے جا رہے تھے، لیکن دہلی پولیس نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔جبکہ ہمار ے سا منے ہی پولیس نے بی جے پی کے تقریباً 20افراد کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔ پولیس کے بیچارے سپاہیوں کو آگے کر دیا جاتا ہے اور پیچھے سے پولیس کمشنر ستیش گولچا سازش رچتے ہیں ۔ا نہو ں نے کہا کہ ہم 26سالہ نوجوان ترون کے خاندان سے ملنے آئے تھے۔ ہولی کے دن اس کا قتل کر دیا گیا تھا۔ ہفتہ کے روز ہمارے سابق رکن اسمبلی مہیندر یادو بھی خاندان سے ملے تھے۔
No Comments: