
نئی دہلی ،9مارچ (میرا وطن نیوز)
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے جاری پریس بیانیہ کے مطابق دہلی سرکار کے گزٹ نوٹیفکیشن مجریہ 9 مارچ کے ذریعے سابقہ حج کمیٹی کی مدت کار میں آئندہ چھ ماہ کے لیے توسیع کردی گئی ہے۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایاکہ گزشتہ کمیٹی کی مدت کار 5 جنوری کو مکمل ہوگئی تھی جس میں کل چار ممبران، ممبر پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال، کونسلر نازیہ دانش، اسلامی اسکا لرمحمد سعد اور سماجی کارکن کوثر جہاں بطور چیئر پرسن کے نام شامل تھے۔ ابتدائی طور پر 5 جنوری 2026 کو تشکیل دی گئی تین سالہ کمیٹی میں ممبر پارلیمنٹ جناب گوتم گمبھیر کی جگہ پروین کھنڈیلوال کو درمیان میں 18دسمبر2024 کو شامل کیا گیا تھا۔
اسی طرح دہلی اسمبلی زمرے سے ممبر حاجی محمد یونس اور عبدالرحمان کی مدت کار دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد درمیان میں ہی ختم ہو گئی تھی اور ان کی جگہ کسی ممبر اسمبلی کی شمولیت نہیں ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ تین سالہ مدت کی کمیٹی میں باقی درج بالا چار ممبران کی مدت کار میں اب چھ ماہ یا آئندہ کمیٹی کی تشکیل (ان میں سے جو پہلے واقع ہو) تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔
واضح ہو کہ ان دنوں حج 2026 کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں، آیندہ ماہ 18 اپریل سے عاز مین حج کی روانگی کی تاریخ مقرر ہوچکی ہے، حج فلائٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، حجاج کرام کی پہلے مرحلے کی تربیت مکمل ہوچکی ہے، حکومت دہلی نے گزشتہ 2 مارچ کو حج امور میں معاون دہلی سرکا ر، ایم سی ڈی، دلی پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی رابطہ میٹینگ طلب کرکے تیاریوں کا جا ئزہ لے کر تمام کام وقت پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے، ایسے میں کمیٹی کی مدت کار میں توسیع ایک خوش آیند اور اہم ترین قدم ہے۔
No Comments: