
نئی دہلی، 6 مارچ(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویا ت کی شدید کمی کا سامنا ہے، ساتھ ہی کتے کے کاٹنے کی صورت میں جان بچانے کے لیے ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔ 2 اور 6 مارچ کے درمیان اسپتالوں میں پہنچنے والے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ ہزا روں افراد کو باو ¿نسر اور سیکورٹی گارڈز کے ذریعے دھکیل دیا جا رہا ہے۔ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین اور ریبیز امیونوگلوبلین دستیا ب نہیں ہیں اور امبیڈکر اسپتال میں صورتحال تشویشناک ہے، کیونکہ کتے کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکارکی جا نب سے جنوری 2026 میں ریبیز کو قابل ذکر بیماری قرار دینے کے باوجود دہلی کے سرکاری اسپتالو ں میں اینٹی ریبیز ویکسین کی کمی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی تشویش کو ظاہر کرتی ہے۔
دیویندر یادو نے بتایا کہ دہلی میں 2025 میں روزانہ کتے کے کاٹنے کے 2ہزارواقعات ریکارڈ کیے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2025 تک راجدھانی میں کتے کے کاٹنے کے 35ہزار واقعات تھے، سرکاری اعداد و شمار کی کمی کی وجہ سے دسمبر 2025 تک 45ہزار سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں کتے کے کاٹنے سے 50 اموات، 2024 میں 54 اور ریبیز انفیکشن سے اگست 2025 تک 49 اموات دہلی میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے تئیں دہلی کی عام آدمی پارٹی اور بی جے پی حکومتوں کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہیں۔
No Comments: