Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سوربط بھاردواج نے 43گایوں کو بچانے والے گﺅ راکشا والنٹیئر ز کو اعزاز سے نوازا

نئی دہلی، 2مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے 43گایوں کو بچانے والے گﺅ رکشا والنٹیئر ز کو اعزاز سے نوازا۔ ان والنٹیئرز نے چراغ دہلی کے قریب نالے کے نیچے چل رہے گایوں کے غیر قانونی کاروبار کا پردہ فاش کیا تھا اور تمام گایوں کو گ ¶شالہ بھجوایا۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ایسے لوگ راکشس ہیں جو گﺅ ماتا کو کچرا کھلاتے ہیں اور صبح و شام ان کا دو دھ نکالتے ہیں۔ ایک طرف پولیتھین ملا کچرا کھانے سے گائیں مر رہی ہیں اور دوسری طرف خراب دو دھ پینے سے لوگ سنگین بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ چراغ دہلی میں گایوں کو لے جانے کے لیے ایم سی ڈی کا کوئی افسر اس لیے نہیں آ رہا تھا کیونکہ انہیں گائے مالکان سے ہفتہ ملتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *