Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک میں آمرانہ سیاست کو بدلنے میں پنجاب ساتھ دے گا

2027انتخابات میںآپ کو 100نشستوں کا تحفہ دے گا

نئی دہلی، یکم مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی قیادت میں جنتر منتر پر منعقدہ ریلی میں پنجاب کے وز یر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بی جے پی اور مودی سرکار کو آئینہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آمرا نہ سیاست کو بدلنے میں پنجاب عام آدمی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے۔ 2027میں پنجاب کے عوام آ پ کو 100نشستوں کا تحفہ دیں گے۔
اس موقع پر بھگونت مان نے کہا کہ اروند کجریوال، منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی چٹان کی طر ح ڈٹ کر ملک کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ بی جے پی نے ایک سازش کے تحت آپ کو ختم کرنے کی کوشش کی، لیکن اب وہ سازش ملک کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پنجاب مخا لف ہے، اسی لیے آر ڈی ایف اور جی ایس ٹی سمیت پنجابیوں کے حق کے کروڑوں روپے روک ر کھے ہیں۔ ہم ملک سے نفرت اور جھوٹ کی سیاست کو ختم کرنے آئے ہیں اور اس سمت میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ جب بھی آپ پر کوئی مصیبت آتی ہے تب وہ دوگنی چوگنی طا قت کے سا تھ ابھرتی ہے۔ یہ پروگرام پہلے سے طے تھا، لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ جج صاحب کا تاریخی فیصلہ اتنی جلدی آ جائے گا۔ آج پورے ملک کو یہ بتانے کا موقع ملا ہے کہ سچ ہمیشہ سچ ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچ بولنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے ایک بار بول کر دوبارہ یاد نہیں رکھنا پڑتا، جبکہ جھو ٹ بولنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھنا پڑتا ہے کہ انہوں نے پہلے کیا کہا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *