Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکارکی آمرانہ روش جاری رکھنے کے خلاف مہم چلائے گی کانگریس

ہم سڑکوں پر اتریں گے اور ملک کو بچانے کےلئے ہر سطح پرلڑیں گے: دیویندر یادو

نئی دہلی، 25 فروری(میرا وطن)
دہلی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے ریاستی کانگریس کے دفتر، راجیو بھون میں منعقدہ ریاستی ایگزیکٹو، ضلعی صدور، فرنٹ تنظیموں، سیلوں، محکموں، لوک سبھا، ضلع اور اسمبلی مبصرین کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس اہم میٹنگ میںقاضی نظام الدین، کرشنا تیرتھ،ڈاکٹر نریندر ناتھ، ڈاکٹر یوگا نند شاستری، راجیش للو ٹھیا، حسن احمد، سریندر کمار، وپن شرما، دیویندر سہراوت، کنور کرن سنگھ، آصف محمد خان،جتن شرما ، پشپا شرما، جگجیون شرما، کمل کانت شرما، ایڈوکیٹ سنیل کمار، اشوک جین، دھرم پال چنڈیلا، راج کمار جین، آد یش بھاردواج، دنیش کمار ایڈوکیٹ، محمد عثمانو دیگر موجود تھے۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی پردیش یوتھ کانگر یس کے احتجاج میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پردیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی آمرانہ سرکار کے ذریعہ یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب اور دیگر یوتھ کانگریس کارکنوں کی گرفتاری مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار نے آمرانہ رویہ جاری رکھا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے اور ملک کو بچانے کے لیے اپنے حربے استعمال کریں گے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ اگر بی جے پی سرکار جمہوری نظام میں ملک مخالف فیصلوں کے خلاف پرامن اور عدم تشدد کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر کانگریس کارکنوں کو گرفتار کرتی ہے تو ہم پیچھے ہٹنے سے نہیں ڈریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمارے یوتھ کانگریس کے ہیروز پر فخر ہے، جو ملک کی شنا خت، سالمیت اور اتحاد کی حفاظت کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور ملک کو بیچنے والوں کے خلا ف بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *