Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کالکاجی اسمبلی کے تحت پشپ وہار وارڈ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

سرکار کے ذریعہ فنڈ مہیا کرانے پر بدھوڑی نے کیا وزیر اعلیٰ کا شکریہ

نئی دہلی،22فروری (میرا وطن)
جنوبی دہلی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کو کالکاجی وارڈ کے بعد پشپ وہار وارڈ میں 5.20 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس رقم کا استعمال پشپ وہار وارڈ میں سڑکوں، نالیوں اور سیوروں کی تعمیر ، پارکس، کمیونٹی سینٹرز اور اسکولوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے گا ۔ اس علاقے میں مدنگیر نوآباد کالونی جیسی بستیاں بھی شامل ہیں جہاں برسوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہواہے۔
اس موقع پر بدھوڑی نے فنڈز فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کالکاجی وارڈ کے لیے بھی 8.5 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔ دہلی سرکارترقی کے فوائد کو نچلی سطح تک پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی سرکاری بجٹ منظور ہونے کے بعد حلقہ میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *