
نءی دہلی/بلند شہر ،22فروری (میرا وطن)
انجمن آل اطہر رجسٹرڈ سانکھنی( دہلی برانچ) کے صد ر ا و ر آزا د پور فروٹ منڈی کے تاجر مرحوم حاجی آغا مراد عباس ابن مرحوم حاجی رحمت علی کو آج اتوار کونماز ظہر سے قبل آبائی قبر ستان علی والا باغ میں بڑی تعد اد میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ امام شیعہ جامع مسجد سا نکھنی مولانا سید محسن مہدی زیدی نے پڑھائی ۔
اس تعلق سے حاجی ناصر عباس کی اطلاع کے مطابق مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے درگاہ شاہ نجف سا نکھنی بلند شہر میں24فروری بروز منگل سہ پہر مجلس سوئم کا ا نعقا د کیا جا رہا ہے۔ مجلس میں مرثیہ خوانی شا عر ا ہلبیت میر زاہداوررنگ آبادی ،پیش خوانی شہادت علی ’پنٹو‘ اور مجاورحسین سانکھنی کریں گے جبکہ مفسر قر آن مولانا سید رئیس احمد جارچوی خطاب فر مائیں گے ۔سوگواران خانوادہ شاہد حسین مرحوم نے مو منین سے مجلس سوئم میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
No Comments: