Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی نے آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ورکشاپ منعقد کی

زیرو ویسٹ کالونیوں اور زیرو ویسٹ انسٹی ٹیوشنز' کےلئے ایس او پی جاری کیا گیا

نئی دہلی ،18فروری (میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن، ساﺅتھ زون نے بدھ کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی) کے ساتھ مل کر ٹھوس کچرے کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔’فرام سیگر یگیشن سے زیرو ویسٹ تک: ایکشن ورکشاپ‘کے عنوان سے یہ ورکشاپ ایم سی ڈی، ساﺅتھ زون نے آئی آئی ٹی دہلی کے تعاون سے منعقد کی تھی، اور اس میں مختلف اداروں کے نامور ماہرین نے شرکت کی۔
تقریب میں ساﺅتھ زون کے ڈپٹی کمشنر دلخش مینا، آئی آئی ٹی کے سینئر افسران، سائنسدان، کارپوریشن کے سینئر افسران، آر ڈبلیو اے کے نمائندے، طلباءاور بڑی تعداد میں معززین موجود تھے۔اس موقع پر ایم سی ڈی نے زیرو ویسٹ کالونیوں اور زیرو ویسٹ اداروں کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) بھی جاری کیا۔یہ ایس او پی ٹھوس فضلہ کو الگ کرنے، جمع کرنے، پروسیسنگ اور نگرانی کے لیے منظم رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر دلخش مینا نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور ایس او پی کے کامیاب نفاذ کے لیے اداروں، آر ڈبلیو اے اور شہریوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انفرا دی اور اجتماعی سطح پر فضلہ کی پروسیسنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔تقریب کے دوران ایم سی ڈی نے آئی آئی ٹی دہلی کو کچرے کے موثر انتظام کے طریقوں کے لیے زیرو ویسٹ انسٹی ٹیوشن سرٹیفیکیشن سے بھی نوازا۔ورکشاپ کے شرکاءکو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہترین طریقوں سے متعارف کرایا گیا۔ مقرر ین نے کچرے کی علیحدگی اور کمیونٹی کی شمو لیت سے متعلق چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *