Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکارنے یمنا کی صفائی پر سال بھر میں خرچ کئے ہیں500 کروڑ

اس کے باوجود یمنا کا آلودہ پانی گھروں کےلئے بن رہا ہے خطرہ:دیویندر یادو

نئی دہلی، 17 فروری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی موجودہ بی جے پی سرکاراور پچھلی عام آدمی پارٹی سر کا ر کے یمنا کی صفائی کے نام پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے دعوے صرف دستاویزات میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں دریائے جمنا اور زمینی پانی پر کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دریا اور زمینی پانی میں مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔ یہ مطالعہ دہلی سرکارکی طرف سے شروع کیا گیا تھا اور انرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ (ٹیری) نے کیا تھا۔
ریاستی صدر نے کہا کہ جب کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار نے اپنی پچھلی میعاد کے دوران جمنا کی صفائی پر 6,800 کروڑ روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، بی جے پی نے یمنا کی صفائی پر ایک سال میں 500 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود یمنا کا آلودہ پانی، مائکرو پلاسٹک کے ذرات اور نامیاتی مادے کی وجہ سے گھروں کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ نجف گڑھ، شاہدرہ اور دیگر کھلے نالوں سے سیوریج اور آلو دہ غیر ٹریٹ شدہ پانی کی وجہ سے مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی تشویشناک ہے۔ دہلی بھر میں 10 اہم مقا مات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں نجف گڑھ، تلک نگر، ساکیت، وسنت کنج، کالکاجی، قرول باغ، نارائنا، آئی ٹی او بیراج، اوکھلا، غازی پور، اور بھلسوا شامل ہیں، جہاں مائیکرو پلاسٹک کی زیادہ مقدار پائی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *