
سیلم پور اسمبلی حلقہ کے عوام کو بہتر سہولیا فراہم کرنا ہمار ی اولین ترجیح رہی:متین احمد
نئی دہلی ،17فروری (میرا وطن)
سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا چوہان بانگر وارڈ میں نالے روڈ پر بن کر تیار ہوئی منی سگنیچر پلیا کا افتتاح سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد ، مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے فیتہ کاٹ کر کے کیاگیا۔ یہ منی سگنیچر پلیا 7لاکھ روپے کی لاگت سے بن کر تیار ہوئی ہے جس کے بننے میں محض 48روز لگے اور ایم ایل اے فنڈ سے بنائی گئی ہے۔اس پلیا کا فائدہ زیادہ تر پیدل چلنے والوں کو ملے گا خاص طور پر چوہان بانگر سے پرہمپوری ، سیلم پور جانے والے اسکول کے بچوں کو آنے جانے میں کافی سہولت ملے گی۔ساتھ ہی جمعرات کے روز لگنے والا ہفتہ واری بازار میں آنے والی خواتین کو بھی مزید راحت ملے گی۔افتتاحی موقع پر علاقے کے حلقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد میں شامل ہوئی۔
اس موقع پرچودھری متین احمد نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنا ہمار ی اولین ترجیح رہی ہے۔ اسی کڑی میں آج منی سگنیچر پلیا کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پلیا جس علاقے میں بنائی گئی ہے وہاں سے آنے جانے میں پہلے کافی پریشانی تھی جس کودیکھتے ہوئے فیصلہ لیا گیا اور محض 48دنوں میں یہ پلیا بن کر تیار ہوئی۔
رکن اسمبلی زبیر احمد نے کہاکہ میں عوا م کے درمیان جب بھی جاتا ہوں ان کے مسائل کو سنتا ہوں اور اگر وہ مسائل فوری طور پر حل ہو سکتے ہیں تو اس میں کسی بھی طرح کی سستی نہیں برتی جاتی اس کو مکمل کیا جاتا ہے یہ پلیا بھی اسی کا حصہ ہے۔ پچھلے دنوں سیلم پور کے معزز افراد نے پلیا بنوانے کا مطالبہ مجھ سے کیا تھا اور میں بھی دیکھ رہا تھا کہ پلیا ضرور بننا چاہئے تاکہ آنے جانے والے لوگوں کو راحت مل سکے اسی کو دیکھتے ہوئے آج منی سگنیچر پلیا عوام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
چوہان بانگروارڈ کی کونسلر شگفتہ چودھری نے کہا کہ چوہان بانگروارڈ صاف صفائی کے علاوہ اس بات پر زور دیا جارہاہے کہ لوگوں کو کس طرح بہترسے بہتر سہولت دی جائے ، ا?ج منی سگنیچر پلیا کی تعمیر سے خواتین اور اسکول جانے والی بچیوں کو مزید راحت پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم مستقبل میں بھی اپنے وارڈ میں اسی طرح ترقیاتی کام کرتے رہیں گے۔
اہم شرکا میں سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید ، شاداب حسن ، فیروز انصاری ، ضرار احمد ، حاجی ناظم قریشی ، حاجی لطافت علی ، ببو بھائی ، راجو بھائی ، احمد علی ، رئیس سلمانی ، افسر خان ، مقیم انصاری ، شفیق خان ، عادل سلمانی ، جمیل ملک ، رضوان ادریسی ، ساجد علی چودھری ، ریاض شیخ ، اشتیاق شیخ ، اختر خان ، عاصم حسین ، محمد راشد ، انجم جمال، لئیق سلطان ، منیر بھائی ، تسلیم احمد ، عارف ظہیر ، مسکان خان ، اننو بی ، محبوب ادریسی ، محمد فرقان ، محمد علی ، عطا الرحمن ، ذیشان خان ، راﺅ نوید،حاجی لیاقات مسعودی کے نام قابل ذکر ہیں۔
No Comments: