
نئی دہلی، 16 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا کے ساتھ پیر کو مشرقی دہلی کے وویک وہار کے رام لیلا میدان میں تقریباً 1075 کروڑ کے ترقیاتی پرو جیکٹو ں کا آغا ز کیا۔ یہ منصوبے محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) اور محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول سے متعلق ہیں۔ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی کی متوازن ترقی کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچہ ضروری ہے۔ ان منصوبوں سے ٹر یفک کے انتظام کو بہتر بنایا جائے گا اور پانی جمع ہونے جیسے مسائل سے دیرپا نجات ملے گی۔
اس موقع پر کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ، ٹرانس یمنا ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین اور گاندھی نگر کے ایم ایل اے ارویندر سنگھ لولی، ایم ایل اے ابھے ورما، اوم پرکاش شرما، سنجے گوئل، انل گوئل، را جپوت سنگھ اور روی کانت وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ٹرانس یمنا علاقے کے شہری اپنی گلیوں، نالوں اور سڑکوں کی مناسب ترقی کے لیے برسوں سے انتظار کر رہے تھے۔ تقریباً 1,075 کر وڑ کے منصوبوں کے لیے آج کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اس طویل انتظار کو ختم کرنے کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ حکومت کا مقصد دہلی کے ہر علاقے میں مساوی ترقی کو یقینی بنانا اور اپنے شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے
No Comments: