
شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ میں پلیسمنٹ سیل 2025-26کی جانب سے لیکچرر کا اہتمام
نئی دہلی ،16فروری (میرا وطن)
’ اسلامک اسٹڈیز کے طلبہ کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہیں، بلکہ اصل ضرورت درست سمت کے تعین، مو ¿ثر منصوبہ بندی اور مسلسل محنت کی ہے۔ وہ شعبہ میں تعلیمی دورانیے کو محض ڈگری کے حصول تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اسی عرصے میں مرکزی اور صوبہ جاتی مسابقتی امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ مختلف علمی و پیشہ ورانہ مہارتوں سے خود کو آراستہ کریں، تاکہ ایک باصلاحیت، مفید اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے معاشرے میں اپنا مثبت ومو ¿ثرکردار ادا کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار محمد ارشاد عالم ،بانی ،ہماری صدا ٹرسٹ،صدا ٹائمز اور نوواجن ایج،پرائیویٹ لیمیٹیڈ،نئی دہلی نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے پلیس منٹ سیل2025-26 کے زیر اہتمام منعقد ایک لیکچر بہ عنوان ’شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں کیریئر کے متنوع امکانات:جدید تقاضوں کے تحت از سر نو جائزہ‘میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ایمان، اخلاص، محنت اور منصوبہ بندی وہ چاربنیادی ستون ہیں جو طلبہ کو دنیا میں کام یابی اور آخرت میں فلاح کی ضمانت عطا کرتے ہیں۔
پروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز نے اپنے صدراتی خطاب میں فرمایا کہ طلبہ کواپنی تعلیمی زندگی میں جستجو، تحقیق اورتنقیدکا مزاج پیدا کرنا چاہیے۔ بظاہر اسلامک اسٹڈیز کے میدان میں روزگار کے مواقع محدود محسوس ہوتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کے امکانات نہایت وسیع اور متنوع ہیں،ضرورت صرف ان کی صحیح پہچان اورمو ¿ثر رہ نمائی کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے طالب عالم کے ایک ہاتھ میں مذہب کی تاریخ اور دوسرے ہاتھ میں عصری ڈگری ہونی چاہیے،یہی امتزاج اسے دینی و دنیاوی میدانوں میں کام یابی سے ہم کنار کرسکتا ہے۔پروفیسر سید شاہد علی،سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے فرمایا کہ طالب علم کی صلاحیت اُس وقت نکھرتی ہے جب وہ سوال کرتا ہے،کیوں کہ سوال ہی شعورِ علم کا پہلا قدم ہے،نیز لاعلمی سے بچنا اور صحیح رہنمائی اختیار کرنا طالب علم کی کام یابی کی بنیاد ہے۔
ڈاکٹر محمد عمر فاروق،کوآرڈینیٹر ،پلیس منٹ سیل،شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے اپنے کلمات تشکر میں کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ کوان کے مستقبل کی مو ¿ثر منصوبہ بندی کی طرف متوجہ کرنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔پروگرام کا آغاز شعبہ کے طالب علم وسیم احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔محمد شہنواز نے پلیس منٹ سیل اور مہمان مقرر کا تعارف کرایا۔نظامت کے فرائض اسامہ واثق نے انجام دیے ۔
اس موقع پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ جنید حارث،ڈاکٹر محمد مشتاق،ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمن،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبریں،ڈاکٹر محمد مسیح اللہ کے علاوہ ایم اے اور بی اے کے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں بزم طلبہ کی جنرل سکریٹری خدیجہ اور پلیس منٹ سیل کے ممبران محمد شہنواز، آفرین جاوید،اسامہ واثق،سارہ ظہیر کا اہم کردار رہا۔
No Comments: