Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ اسکولز ہاسٹل کی سالانہ تقریب کا شاندار انعقاد

طلبہ میں انعامات، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں

نئی دہلی،16فروری (میرا وطن)
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جامعہ اسکولز ہاسٹل کی سالانہ تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کی تعلیمی اور ثقافتی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ تقریب کا آغاز عمر خورشید کی پ ±رسوز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس نے روحانی فضا قائم کردی۔ثقافتی پروگرام میں نعت، گیت، غزل، نظم اور قوالی پیش کی گئی جبکہ “نشہ” کے عنوان سے ایک فکر انگیز ڈرامہ کو حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جبکہ رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی مہمانِ اعزازی تھے۔ مہمانانِ گرامی کا استقبال پرووسٹ پروفیسر اسلم خان اور سینئر وارڈن منصور حسن خان نے کیا۔ اساتذہ اور مختلف اسکولوں کے پرنسپلز سمیت متعدد معزز شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔
پرووسٹ پروفیسر اسلم خان نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے ہاسٹل کے طلبہ کی تعلیمی، ثقافتی اور کھیلوں کی نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی اور مہمانِ اعزازی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب کا اختتام وارڈن و ثقافتی کوآرڈینیٹر ایس ایم کاظم کے اظہارِ تشکر پر ہوا، جس کے بعد تمام مہمانوں اور طلبہ کے لیے پر تکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *