Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سنیما اورسیریلز کی دنیا میں علی گڑھ کا کلیدی رول رہا ہے

اردو اکادمی کے زیر اہتمام مذاکرے میں زماں حبیب کا اظہار خیال

نئی دہلی /علی گڑھ 15/فروری(میرا وطن)
مرکز پیشہ وارانہ فروغ برائے اردو اساتذہ(اردو اکادمی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے زیراہتمام ’علی گڑھ کی ثقافت ،فکشن، ڈراما اور ٹی وی پروڈکشن کا فن‘کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا جسے ممتاز ڈائریکٹر،اسکرپٹ رائٹر، پروڈیوسر اور شاعر زماں حبیب نے پیش کیا۔ پروگرام کی صدارت اردو اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شاداب نے کی۔
اپنے خصوصی لیکچر میں زماں حبیب نے کہا کہ سنیما،اسٹیج ڈراما،فکشن،شاعری اور ٹی وی پروڈکشن کے شعبوں میں علی گڑھ کاکلیدی رول رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت شاقہ، فعالیت اور کمٹ منٹ سے ہی ترقی کی کوئی بھی راہ آسان ہو سکتی ہے۔ اورامتیازی کارکردگی سے ہی شناخت ممکن ہے۔انہوں نے خو د کو منفرد بنانے کے لیے غائر مطالعہ پر اصرارکیا اور کہا کہ میں جمود پسند نہیں کیونکہ جمود اور ٹھہراو ¿ سے زند گی کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیما، اسٹیج ڈراما،ٹی وی سیریلزاورگیت کی دنیا میں اپنے پاو ¿ں جمانے کے لیے انفرادی طور پر کچھ نیا کرنا ہوگا۔زماں حبیب نےٹھیٹر، اسٹیج ڈراما، اسکرپٹ را ئٹنگ اورٹی وی پروڈکشن کے فن پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے طلبا و طالبات میں انجم پروین،صدام حسین ،مریم بی، عفان حسن اورسید فیضان کے خوش فکر سوالوں کا سیر حاصل جواب بھی دیا۔
اس موقع پر پروفیسرارمان رسول نے تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ زماں حبیب نے سنیما اور ٹی وی سیریلز کی دنیا میں اپنی خدمات کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی امتیازی کامیابی میں علی گڑھ کا اہم رول رہا ہے۔اردو اکادمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شاداب نے اپنے صدارتی کلمات میں جناب زماں حبیب کوفلم اور ٹیلی ویزن کے افق پر عہد حاضر کا ایک روشن ستارہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی گراں قدر کارناموں پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی فخر محسوس کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زماں حبیب کی نظم و نثر میں مشرقی اقدار اور گنگا جمنی تہذیب کےدھارےمحسوس کیے جا سکتے ہیں۔
پروگرام کا آغاز ڈاکٹر عرفان احمد کی تلاوت کلام الہی سے ہوا۔اور ڈاکٹر مشتاق صدف نے پروگرام کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔اس موقع پر متعدد سینئر اساتذہ اور معتبر شخصیات نے شر کت کی جن میں پروفیسر انور شہزاد،ڈاکٹر دانش محمود،ڈاکٹر سیدحسین حیدر، جانی فاسٹر، ناصر احمد،ڈاکٹر بکر عالم صدیقی ،ڈاکٹر خلیق الزماں، ڈاکٹر انجم پروین،ڈاکٹر یاسر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔نیز مختلف شعبوں کے ریسرچ اسکالرز نے بطور خاص شرکت کی اور ممتاز ڈائریکٹر پروڈیوسر، نغمہ نگاراو ر اسکر پٹ رائٹر زماں حبیب کی گفتگو سے فیضیاب ہوئے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *