Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو: مولانا ابوالقاسم رضوی

صدر امامباڑے میں سالانہ جشن تاجدار وفا آل انڈیا طرحی محفل مقاصدہ منعقد

نئی دہلی /کوپاگنج(مﺅ)،15فروری(میرا وطن)
شیر خدا ،مشکل کشاءحضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام نے خدا سے جسے اپنی نماز شب میں مانگا اسے باب الحوائج ،عبد الصالح حضرت ابوالفضل العباس کہتے ہیں۔ امام حسین ؑ نے فر مایاہے ”جس نے نفسانی شہوتوں کو ترک کیا وہ آزاد ہوگیا“۔جو نفس کا غلام ہو وہ نہ ہی مطیع خدا و رسول و امام ہو سکتا ہے اور نہ ہی وہ عبد خدا بن سکتا ہے۔اصل بہادر وہ ہے جو اپنے نفس پر غلبہ و کنٹرول رکھتا ہو۔ان خیالات کا اظہار مولانا سید ابوالقاسم رضوی امام جمعہ میلبورن و صدر شیعہ علماءکاو ¿نسل آف آسٹریلیا نے سالانہ جشن تاجدار وفا آل انڈیا طرحی محفل مقاصدہ بمناسبت ولادت با سعادت حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام منجانب المفید ٹرسٹ کوپاگنج مﺅ زیر نگرانی المفید ایکشن کمیٹی کوپاگنج مﺅ کے صدر امامباڑہ محلّہ پھلیل پورہ میںخطاب کے دوران کیا۔
مولانا رضوی نے کہا کہ حضرت عباس ابن علی ؑ کی زندگی تمام دنیائے انسانیت کے لئے نمونہ ¿ عمل ہے۔ رہبر معظم آیت للہ سید علی حسینی خا منہ ای نے امریکہ و اسرائیل کی تمام تر سازشوں،مکاریوں،دھمکیوں اور طویل المدت پابندیوں کے مقابلہ میں ہمہ وقت مردانہ وار میدان عمل میں موجود رہتے ہوئے اپنے غیر متزلزل ،مستحکم و پائیدار بصیرت افروز سیاسی و مذہبی قیادت سے دنیا پر ظاہر کردیا کہ حضرت علی ؑ کی اولادیں آج بھی کتنی شجاع و بہادر ہوتی ہیںاور یاد دلا دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق رہبر کبھی بھی بھگوڑا نہیں ہوتا اور بھگوڑا کبھی بھی رہبر بننے کا حقدار نہیں ہوتا۔
جشن کی صدارت بزرگ عالم دین معروف محقق و مصنف مولانا ابن حسن املوی بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپورنے کی جبکہ نظامت انیس جائسی اورتلاوت کلام پاک وصی حسن کربلائی نے کی۔ جشن کے مہتمم اعلیٰ اور المفید ٹرسٹ کوپاگنج کے چیئر مین مولانا سرکار محمد کوپاگنجی مقیم ریونین( فرانس) نے الفید ٹرسٹ کی خدمات و فعالیت پر اختصار کے ساتھ روشنی ڈالی۔اس موقع پرشہزادہ گلریز ،ماجد دیو بندی،سرور نواب سرور،ڈاکٹر رضا مورانوی،رضی بسوانی،محبوب انصاری،مشہد جلال پوری،نایاب ہلوری، کرار کوپاگنجی،محبوب انصاری ،مولانا حسن رضا بنارسی،دلشاد الہ آبادی،کلیم معروفی،حیدر کرالوی،میثم کوپاگنجی،ڈاکٹر کرار کوپاگنجی نے منظوم نذرانہ ¿ عقیدت پیش کیا۔
علاوہ ازیں علامہ مفتی محمد اسد کوپاگنجی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت کے حوالے سے اپنی بہترین تقریر کے دوران حضرت عباس کی بارگاہ میں پر خلوص نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مولانا سرکار محمد نے جملہ علماءوشعراءاور شرکا ءکا پر خلوص شکریہ ادا کیا بالخصوص بزم مقاصدہ میں شریک مہمانان خصوصی اور زینت مسند مولانا ظہورالمصطفیٰ،مولانا حسن رضا ،مولانا شمشیر علی مختاری ،مولانا شمیم حیدر ناصری ،مولانا رضا حسین نجفی ،ڈاکٹر حسن عباس،ڈاکٹر اخلاق ،مولانا حسن اختر عابدی شاہ محمد پور،مولانا کرار حسین اظہری ،مولانا محمد شاہد ریاضی قمی ،مولانا کاظم حسین قمی ،مولانا کاظم حسین ،مولانا محمد حسن ،مولانا جاوید حسن ،مولانا رہبر رضا،مولانا دلبر حسن واعظ،،مولانا سید شبیہ احمد وغیرہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر کرار حسین و جمیل اصغر کی محنتو ں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *