Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار میں گرو روی داس جینتی پر شراب کی دکانیں کھلی رہیں گی :سوربھ بھاردواج

آپ سرکار کی مدت کار میں روی داس جینتی اور چھٹھ پوجا کے دن تمام دکانیں بند رہتی تھیں

نئی دہلی، یکم فروری(میرا وطن)
سنت شرو منی گرو روی داس جینتی کے موقع پر دہلی میں شراب کی دکانیں کھلی رہنے پر عام آدمی پارٹی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ آپ کے دہلی صدر سوربھ بھاردواج نے بی جے پی سرکارکو آڑ ے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گرو روی داس جینتی جیسے مقدس دن پر بھی بی جے پی کی سنسکاری سرکار نے دہلی میں شراب کی تمام دکانیں کھلی رکھیں۔ اسی طرح گزشتہ سال چھٹھ مہاپرو کے دوران بھی دہلی میں تمام شر اب کی دکانیں کھلی تھیں۔
انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا وہ پوروانچلیوں اور دلت سماج سے صرف ووٹ لینا ہی جانتی ہے؟سوربھ بھاردواج نے اتوار کے روز دہلی میں کھلی ہوئی ایک شراب کی دکان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج گرو روی داس جینتی کے موقع پر بی جے پی کی سنسکاری سرکار اور اس کے شراب کے وزیر نے دہلی میں شراب کی تمام دکانیں کھلی رکھیں۔ گزشتہ سال چھٹھ پوجا کے موقع پر بھی بی جے پی کی سنسکاری سرکارنے شراب کی تمام دکانیں کھلی رکھی تھیں۔ آپ کی سرکار کے دور میں گرو روی داس جینتی اور چھٹھ پوجا کے دن تمام شراب کی دکانیں بند رہتی تھیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اب اس بارے میں کہیں کوئی ذکر بھی نہیں ملتا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *