Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سر سید مشن اسکول نے بین الاقوامی تائیکوانڈو ایونٹ میں نیا معیار قائم کیا

نئی دہلی،یکم فروری (میرا وطن)
سِر سید مشن اسکول (ایس ایس ایم ایس )، شاہین باغ، اوکھلا نے ایک مرتبہ پھر ہمہ جہت تعلیم کے تئیں اپنی وابستگی کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ یو کے جی سے جماعت ہشتم تک کے 70 سے زائد طلبہ و طالبات نے ورلڈ مارشل آرٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام اور ورلڈ تائیکوانڈو ماسٹر یونین (امریکہ) سے منظور شدہ بین الاقوامی سطح کے تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کامیابی حا صل کر کے سرٹیفکیٹس اپنے نام کیے۔
تقریب میں مار شل آرٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کئی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ ان میں ہریا نہ سے راجویر سنگھ اورمیناکشی معروف خواتین سیلف ڈیفنس ماہر ، محمد عادل اور مکمل خان کوچز (اتر پرد یش )، تزئیم سلطان جنرل سیکریٹری،آئی ایم ایف آئی (ہریانہ)، ابرار خان صدر، آئی ایم ایف آئی اور صدما خزا نچی ، آئی ایم ایف آئی شامل تھے۔
تائیکوانڈو بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں کامیاب طلبہ ییلو بیلٹ میںگروپ 1: اول – ازیر جیلانی، دوم – محمد معاذ، سوم – محمد فیض رضا،گروپ 2: اول – مریم پرویز، دوم – خالد سیف اللہ، سوم – انیقہ فاطمہ
گروپ 3: اول – عاطف انصاری، دوم – عبد الرحمٰن، سوم – سارہ حیات،گروپ 4: اول – زینب صدیقی، دوم – سید ارشان احمد، سوم – افراز فرید۔ گرین بیلٹ میںگروپ 1: اول – زین حسین عارفی، دوم – ایان احسن، سوم – عمیر جیلانی۔ وائٹ بیلٹ میں گروپ 1: اول – ایان خان، دوم – شیان عظیم، سوم – محمد الیاس اورگروپ 2: اول – شہزان خان، دوم – ایم ڈی جبران، سوم – معاذ امین شامل تھے۔
تمام طلبہ نے غیر معمولی توجہ، ثابت قدمی اور اعلیٰ کھیل جذبے کا مظاہرہ کیا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تائیکوانڈو صرف جسمانی مہارت ہی نہیں بلکہ باطنی قوت اور مضبوط کردار سازی کا بھی ذریعہ ہے۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد کلیم اللہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:‘یہ کامیابی ہمارے طلبہ کی محنت، کوچز کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ مارشل آرٹس کی تربیت بچوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور مضبوط کردار پیدا کرتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *