
نئی دہلی،یکم فروری (میرا وطن)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے سال 2026-27 کے بجٹ کو ترقی یافتہ ہندو ستا ن کا روڈ میپ قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کو ذہن میں رکھ کر تیا ر کیا گیا بجٹ ہے۔ انکم ٹیکس کے نئے قوانین عام آدمی کو ریلیف فراہم کرتے ہیں، کنیکٹیوٹی بڑھانے کے لیے نئی ٹرینیں اور 4ہزارای بسیں، 5یونیورسٹی ٹاو ¿ن شپس کا قیام، کسانوں کی آمدنی بڑھانے کا منصو بہ، ایک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپٹلٹی اور ہر ضلع میں لڑکیوں کے ہاسٹل کو نمایاں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کے مطابق دہلی کو وارانسی سے جوڑنے والے تیز رفتار نیٹ ورک کے ساتھ سا تھ چھوٹے شہروں کے راستوں پر رابطے کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کینسر، ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے متعلق ادویات سستی ہو جائیں گی، شمسی توانائی عوام کے لیے سستی ہو گی، چمڑے اور ٹیکسٹا ئل کی برآمدات اور جوتوں پر کم خرچ آئے گا، بیٹری مائیکرو ویو اوون بھی سستے ہو جائیں گے۔بدھوڑی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
No Comments: