Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گروﺅں کی بے ادبی کرنے پر کپل مشرا کو قانون کے تحت تین سال کی سزا دی جائے :پرینکا ککڑ

نئی دہلی، 17جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے سکھ گرو ¶ں کی بے ادبی کرنے والے بی جے پی کے وزیر کپل مشرا کو اہانتِ مذہب کے قانون کے تحت تین سال کی سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کی قومی میڈیا انچارج پریانکا ککڑ نے کہا کہ دہلی میں فسادات بھڑکانے کے الزام میں جب کپل مشرا پر ایف آئی آر درج ہونے والی تھی، تب بھی بی جے پی ان کے دفاع میں سامنے آ گئی تھی اور جج صاحب کا تبادلہ کروا دیا گیا تھا۔ اب کپل مشرا کو وزیر بنا کر نوازا گیا ہے۔ اس بار کی حرکت پر کپل مشرا کو اہانتِ مذہب کے قانون کے تحت تین سال قید کی سزا ہونی چاہیے، تاکہ بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر آئندہ دوبارہ ایسی جسارت نہ کر سکے۔ بی جے پی نے پنجاب میں خود کو مضبوط کرنے کے لیے مذہبی جذبات بھڑکانے اور لوگوں کے درمیان تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *