Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی دیہی ترقی یافتہ دہلی کے مقصد میں اہم کردار ادا کرے گا: رویندر اندراج

نئی دہلی،11 جنوری (میرا وطن)
گزشتہ گیارہ سالوں میں دہلی دیہی ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔حالانکہ، سرکار اب ٹھوس پا لیسیو ں، بہتر رابطے اور کھیلوں کے ذریعے دہلی دیہی کو تبدیل کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات وزیر سماجی بہبود رویندر اندراج سنگھ نے شمال مغربی دہلی ضلع میں منعقدہ مختلف پروگراموں میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی دہلی ترقی یافتہ دہلی کے مقصد میں اہم کردار ادا کرے گی۔
کابینی وزیر نے اعلان کیا کہ پونتھ کلا، بوانا میں 7.79 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی کمیونٹی سنٹر کی عمارت تعمیر کی جائے گی اور دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔انہوںنے روہنی میں پنجابی ویلفیئر سوسائٹی اور شمال مغربی دہلی کے دیگر علاقوں میں مکر سنکرانتی اور لوہڑی سے متعلق مختلف تقاریب میں حصہ لے کر دہلی کے لوگوں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ گائے کی فلاح و بہبو د ہمارے ثقافتی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے اور سرکار اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *