Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسجد احاطہ میں ممکنہ انہدامی کارروائی روکنے کی غرض سے منیجنگ کمیٹی پہنچی ہائی کورٹ

کمیٹی کی درخواست پرپیر کو ہوئی سنوائی ،عدالت میں (منگل )آج بھی ہوگی سماعت

پولیس انتظامیہ نقص امن روکنے کےلئے ہوئی سرگرم ، ائمہ ،امن کمیٹیز اور معززافراد سے ملاقاتیں شروع
چاندنی محل تھانہ پولیس نے علاقائی مساجد کے اماموں اور دیگر شخصیات کے ساتھ کی میٹنگ

نئی دہلی،5جنوری (میرا وطن)
دہلی کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے لئے کچھ عناصر سرگرم ہیں ، جو مسلم مذہبی وقف املاک کو نقصا ن پہنچانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔انہوں نے اپنے مقاصد کی تعمیل کے لئے عدالتوں کا سہا را لینا شرو ع کردیا ہے۔اسی کڑی میں اب ان عناصر نے آصف علی روڑ پر واقع مسجد فیض الٰہی کو بنایا ہوا ہے۔ عد الت کے حکم کی روشنی میں ایم سی ڈی کے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ محکمہ نے مسجد میں نماز کے لئے مختص تعمیر شد ہ بلڈنگ کو چھوڑتے ہوئے باقی سبھی حصہ کو انکروچمنٹ قرار د یتے ہوئے پولیس بندوبست کے ساتھ مسما ر کئے جانے کے لئے آئندہ 7 جنوری کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔اسی تناظر میںمسجد درگاہ فیض الہیٰ کے تحفظ فراہم کرنے کو لے کر منتظمہ کمیٹی نے دہلی ہائی کورٹ سے پیر کو رجو ع کیااور آج ہی کیس کی سماعت ہوئی اور مزید سماعت کے لئے کل6 جنوری منگل کوپھر سماعت ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ سرکاری محکمہ(ایم سی ڈی ) کی سرگرمی کی وجہ سے مسجد فیض الہٰی کے اطراف میں افرا تفر ی کا ماحول ہے ۔ بتایا جاتا ہے شاہی امام سید احمد بخاری کے مسجد فیض الہٰی معاملے کی ایک طرح سے کمان سنبھالنے کا ہی نتیجہ ہے کہ پرانی دہلی کے کئی تھانوں کی پولیس بھی الرٹ ہوگئی ہے ۔اس کے متعلق چاندنی محل تھانے میں علاقائی ائمہ کی اور معزز شخصیات کی میٹنگ منعقد کی گئی ،جس میں اس تنا زع سے ممکنہ پیدا ہوئی صور تحال میں شہر کا ماحول بگڑنے سے روکنے کو لے کرتبالہ خیال کیا گیا ۔حالا نکہ میٹنگ میں پولیس انتظامیہ کی طرف سے سماج دشمن عناصر پر ماحول بگاڑنے پر سخت کارروائی کر نے کہی گئی ۔
وہیں میٹنگ میں شا مل لوگوں نے بھی موجودہ صورتحال کے مد نظر اپنے خیالات ظاہر کئے اور مثبر مشو ر ے بھی دیے ۔میٹنگ میں ائمہ حضرات کے ساتھ سماجی کارکن اور آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی ،حاجی علاﺅالد ین اور شاہنواز سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شامل ہو کر علاقے میں امن امان بر قر ار رکھنے میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاندنی محل تھانہ کی طرز پر دیگر تھانوں کی پولیس بھی حرکت میں آگئی ، ان کے یہاں
بھی اسی نوعیت کی میٹنگ ہورہی ہیں یا کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اگرایم سی ڈی کی طرف سے مسجد فیض الہٰی کے احاطہ میں نشاندہ مقامات پر انہدامی کارروائی کی جاتی ہے یا انہیں سیل کیا جاتا ہے تب علاقے میں صورتحال کو قابو کیا جاسکے ۔پولیس اس کے لئے شہر کے ائمہ اور معزز لوگوں کا تعاون چاہتی ہے اور ایک میسیج بھی دینا چاہتی ہے ، کسی بھی صورت میں قانون و انتظام کو بگڑنے نہیں دیا جائے گا ۔
پولیس کے ذریعہ اس طرح کی میٹنگیں کرنا لوگوں کو آگاہ کرنے کی حکمت عملی کا ہی ایک حصہ مانا جا رہا ہے ۔ پولیس انتظامیہ کے لئے بھی علاقہ میں پر امن ماحول بنائے رکھنے میں مشقت کرنی پڑ رہی ہے ۔اسی غرض سے علاقہ میں امن بنائے رکھنے میں اعلیٰ حکام بھی نظر رکھے ہو ئے ہیں اور مقا می تھانوں میں بھی پولیس پبلک میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پرامن فضا خراب نہ ہو۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *