Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میونسپل کمشنر کے پیش کردہ بجٹ تجاویز پر زون سطح پر ہوگی بجث

تمام زون کمیٹیوں کی چیئر پرسن اور چیئر مین تجاویز پیش کریں گے

نئی دہلی، 28 دسمبر(میرا وطن )
بی جے پی کے زیر اقتدار میونسپل کمشنر اشونی کمار کے پیش کردہ بجٹ تجویز پر تمام زون کے چیئر مین اور چیئر پرسن اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تجاویز پیش کریں گے ۔ انتظامیہ نے بجٹ پر بحث کے لئے 29اور 30 دسمبر کے دن مقرر کئے ہیں ۔ایم سی ڈی ہیڈ کوارٹر دوسری منزل پر دن کے 12بجے سے مذکورہ زون کے چیئر مین اور چیئر پرسن بجٹ میں حصہ لیں گے ۔گزشتہ روز ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے بجٹ بحث کے دوران اپنی تجاویز رکھی تھیں۔
ایم سی ڈی کے مطابق کل پیر کو بارہ بجے سے ویسٹ زون ،سینٹرل زون ،کیشو پورم زون ،سول لائنس زون ،روہنی زون ،قرول باغ زون ،ساﺅتھ زون ،نجف گڑھ زون ،شاہدرہ نارتھ زون ،نریلا زون اور شاہدرہ ساﺅتھ زون کے چیئر مین اور چیئر پرسن بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے ۔اسی طرح منگل کو ایجو کیشن کمیٹی ،ایم آر پی ایچ کمیٹی ،رورل ایریاز کمیٹی ،ڈی ای ایم ایس کمیٹی ،گارڈن کمیٹی اور ورکس کمیٹی کی چیئر پرسن اور چیئر مین بجٹ تجویز پر بحث کریں گے

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *