Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی کا سرمائی اجلاس اگلے سال 5جنوری سے ہوگا شروع

ہولمبی کلاں میں ای ویسٹ ایکو پارک بنایا جائے گا: ریکھا گپتا آبی ذخائر کی بحالی سے دہلی کے ماحولیاتی توازن کو تقویت ملے گی

نئی دہلی، 23 دسمبر(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں منگل کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں راجدھانی کی ترقی اور عوامی بہبود سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ میٹنگ نے ہولمبی کلاں میں ای ویسٹ ایکو پارک کے قیام، دہلی ٹرا نسپو رٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی بس خدمات کے آپریشن کو مزید بہتر بنانے کے منصوبے، راجدھا نی کے آبی ذخائر کے تحفظ اور بحالی اور آئندہ ماہ دہلی اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے انعقاد جیسی اہم تجاویز کو منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلے دہلی کو صاف ستھرا، منظم اور شہری سہولیات سے آراستہ را جدھانی بنانے میں اہم رول ادا کریں گے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق دہلی اسمبلی کا سرمائی اجلاس اگلے سال 5جنوری سے منعقد کیا جائے گا ۔یہ اجلاس 8جنوری تک چلے گا ۔ضرورت ہوئی تب اس اجلاس کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے ۔اس اجلاس میں دہلی سرکار عوامی مفاد کے مختلف موضوعات پر بحث کرائے گی ۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ راجدھانی میں آبی ذخائر کے تحفظ اور بحالی کے سلسلے میں کابینہ کی میٹنگ میں ایک اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ محکمہ ریونیو میں اس اسکیم کے لیے ایک نیا بڑا سربراہ کھولنے کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلی کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ ایکو پارک ہولمبی کلاں میں تقریباً 11.4 ایکڑ اراضی پر تیار کیا جائے گا۔ اس کی کم از کم پروسیسنگ کی صلاحیت 51ہزارمیٹرک ٹن سالانہ ہوگی۔ یہ مرکز ای ویسٹ (منیجمنٹ) رولز، 2022 کے تحت مطلع شدہ 100 سے زیادہ قسم کے ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے کے قابل ہوگا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *