قومی خبریں

خواتین

ایران نے اسرائیل پر داغے 100 سے زائد بیلسٹک میزائل

بیروت:حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کی موت کے بعد بھی اسرائیل کے ذریعہ لبنان پر حملہ جاری ہے اور ہر طرف قتل کا بازار گرم ہے۔ اس درمیان ایران نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کر دیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی طرف سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل داغی گئی ہیں جو تقریباً 10 لاکھ شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ دیر رات کی وہ ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں بیلسٹک میزائل آسمان میں دکھائی دے رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 100 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل اسرائیل پر داغا ہے۔
اس درمیان آئی ڈی ایف نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ شہریوں سے شیلٹر میں رہنے کی گزارش کی گئی ہے۔ خصوصاً وسطی اور جنوبی اسرائیل میں مقیم لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بنکر میں چلے جائیں۔ ساتھ ہی اسرائیل نے اپنے سیکورٹی شیلڈ ’آئرن ڈوم‘ کو فعال کر دیا ہے۔ اسرائیل کا پورا زور ایرانی میزائلوں کو ناکام بنانے پر ہے۔ ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئرن ڈوم نے ایرانی میزائلوں کو گرانا بھی شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ہم ہر طرح کی دھمکی اور حملے کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ چیف نصراللہ کی موت کے بعد سے ہی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسرائیل پر بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل داغے جانے سے قبل امریکہ نے بھی اس حملہ کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ ایک امریکی افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ نے ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی تنبیہ بھی کی۔ امریکہ کی طرف سے انپٹ ملنے کے بعد آئی ڈی ایف نے بھی بیان دیا تھا کہ وہ مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *