قومی خبریں

خواتین

روس کی 38 منزلہ عمارت پر یوکرین کا خوفناک حملہ

ڈرون سیدھا عمارت میں گھس گیا اور وہاں آگ لگ گئی۔ بلڈنگ کے شیشے ٹوٹنے سے نیچے کھڑی 20 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا

ماسکو :یوکرین نے آج ایک بار پھر روس پر بڑا حملہ کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پوتن سمیت پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ اس حملے نے 9/11 کی بھی یاد تازہ کر دی ہے۔ دراصل یوکرین نے روس میں ایک 38 منزلہ ہائی رائج بلڈنگ پر ڈرون سے حملہ کیا۔ یوکرینی ڈرون اڑتا ہوا سیدھے بلڈنگ میں جا گھسا۔ یہ واقعہ ساراتوو شہر کی سب سے اونچی عمارت وولگا اسکائی میں پیش آیا۔ اس حملے کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون سیدھا 38 منزلہ عمارت میں گھس گیا اور وہاں آگ لگ گئی۔ بلڈنگ کے شیشے ٹوٹنے کی وجہ سے نیچے کھڑی 20 سے زیادہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 2 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
ماسکو کے جنوب مشرقی علاقے کے گورنر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ روس کے ساراتوو علاقے کے 2 اہم شہروں میں پیر کو یوکرین نے کئی ڈرون حملے کیے تھے۔ اس میں ایک خاتون سمیت 2 لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ایک گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ علاقائی گورنر رومن بسورگِن نے ٹیلی گرام پر جانکاری دی کہ روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے یوکرینی ڈرون کو مار گرایا، جس کے ملبے سے ساراتوو شہر میں ایک رہائشی احاطہ تباہ ہو گیا ہے۔ سنگین طور پر زخمی عورت کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *