قومی خبریں

خواتین

پاکستان کو مودی جیسے رہنما کی ضرورت:امریکہ مقیم تاجرکا خیال

سجاد تارڑ نے کہا کہ ہندوستان نے نریندر مودی کی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

دبئی: ایک ممتاز پاکستانی امریکی تاجر نے کہا ہے کہ ہندوستان نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان کو مودی جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔ بالٹی مور میں رہنے والے پاکستانی امریکی تاجر سجاد تارڑ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ مودی کے قوم پرستی کے نعرے نے ہندوستان میں رہنے والے ہندوستانیوں اور امریکہ میں کرنے والے ہندوستانیوں میں اچھا کام کیا۔
ٹرمپ حامی ریپبلکن قائد اور امریکن مسلمس فور ڈونالڈ ٹرمپ کے بانی نے کہا کہ پاکستان میں مودی جیسا قائد ہوتو بڑی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک کی ترقی واشنگٹن میں اقتدار کی راہداریوں میں لابی کرنے کی اس کی صلاحیت سے جھلکتی ہے۔ پاکستانیوں کو ہندوستانیوں سے سیکھنا چاہئے اور تعلیم پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد اور پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو قوم کو ترقی دلانے کا ویژن رکھتے تھے۔ آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے اداروں نے ملک کو دیرپا فائدہ پہنچایا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *