Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت سے متعلق درخواست امریکی ویٹو کا شکار

فلسطینی صدر محمود عباس نے بائیڈن انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے ویٹو کوغیر منصفانہ قدم قرار دیا

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی درخواست پر امریکہ نے ویٹو کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکہ نے درخواست کو ویٹو کردیا۔فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔ حماس نے بھی امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ کے اس اقدام سے متعلق پہلے سے خدشہ تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔
قرار داد کا مسودہ پیش کرنے والے کونسل کے رکن ملک الجزائر کے اقوام متحدہ میں سفیر امر بیندجمہ نے کہا کہ فلسطین کی رکنیت کی سفارش کی بھرپور حمایت سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن ہونا چاہیےجبکہ امریکہ کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ میں نہیں بلکہ فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے ۔ کونسل کی قرارداد منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے،ساتھ ہی امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس یا چین کی طرف سے ویٹو نہ کیا جائے۔ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو 2012 سے اقوامِ متحدہ میں غیر رکن مبصر کا درجہ تو حاصل ہے لیکن رکنیت نہیں دی گئی، سلامتی کونسل کے 193 میں سے 140 رکن ممالک فلسطین کو تسلیم کرچکے ہیں۔تاہم اقوام متحدہ کا ایک مکمل رکن بننےکی درخواست کو سلامتی کونسل سے منظوری کے بعد جنرل اسمبلی میں کم از کم دو تہائی ووٹوں سے منظوری درکار ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *