قومی خبریں

خواتین

ایران میں 32 ممالک کےلئےویزے کی بندش ختم

سیاحتی امور کے وزیر عزت اللہ زرگامی نے کہا کہ کابینہ میں تجویز منظورکر لی گئی

تہران : سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے زیر ِمقصد ایران نے 32 ممالک کے ساتھ یکطرفہ طور پر ویزے کی بندش کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق ثقافتی ورثہ، دستکاری اور سیاحتی امور کے وزیر عزت اللہ زرگامی نے دارالحکومت تہران میں کابینہ کے اجلاس کے بعد اس معاملے پر ایک بیان دیا۔وزارت کی طرف سے شعبہ سیاحت کو جانبر کرنے کیلئے حکومت کو یکطرفہ طور پر کچھ ممالک کے لیے ویزے کی بندش کو ختم کرنے کی تجویز پیش کرنے کا ذکرتے ہوئے زرگامی نے کہاکہ وزارت سیاحت کی جانب سے طے شدہ ترجیحات کے مطابق 32 ممالک کے لیے یکطرفہ طور پر ویزے کو ہٹانے کی تجویز کو کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے دنیا کے لیے ملک کے دروازے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *