نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ کر نے والے گروہ کا پردہ فاش ۔ 8گرفتار
گروہ 50 ہزار سے 20 لاکھ روپئے تک میں بچوں کے خرید و فروخت کا دھندہ چلا رہا تھا
نئی دہلی: دہلی پولیس نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ کر نے والے گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کاروبارکو بے نقاب کرنے میں اہمکامیابی حاصل کی ہے۔ یہ گروہ 50 ہزار سے 20 لاکھ روپئے تک میں بچوں کے خرید و فروخت کا دھندہ چلا رہا تھا۔ پولیس نے اس غیرانسانی کاروبار میں ملوث 8 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں 5 خواتین ہیں۔
پولیس افسران نے بتایا کہ کئی ریاستوں میں نوزائیدہ بچوں کی خرید و فروخت میں ملوث انسانی اسمگلنگ ریکیٹ چلانے کے الزام میں 5 خواتین سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے 10 سے 15 دن پہلے فروخت ہونے والے بچے کو بھی بازیاب کرایا ہے۔ پولیس نے ان گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت پیوش اگروال، راجندر اور رمن کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خواتین میں سے 2 کا تعلق دہلی اور 3 کا پنجاب سے ہے۔
No Comments: