بہار میں جے ڈی یو کے نوجوان لیڈر سوربھ کمارکا گولی مارکرقتل
ریاستی وزیر کی جانب سے تحقیقات کرنے اورمجرموں کو نہ بخشنے کی یقین دہانی
پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بار پھر بے خوف شرپسندوں کی دہشت دیکھنے ملی ۔ جے ڈی یو کے نوجوان لیڈر سوربھ کمار کو پُن پُن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ اس واقعے کے بعد ناراض لوگوں نے پٹنہ۔ گیا روڈ کو بند کر دیاجس سے لوگوں کو آمدو رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بہار حکومت کے وزیر نتن نبین نے کہا، “اس کے پیچھے جو بھی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ بی جے پی اور جے ڈی یو حکومت مجرموں کو نہیں بخشتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیقات کریں گے اور جہاں بھی کوتاہیاں ہیں انہیں دور کریں گے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ مجرموں پر کاری ضرب لگائی جائے گی اور انہیں سزا دی جائے گی۔
No Comments: