
پہلی سرکار کے20ہزار روپے فی ایکڑ کی پرانی شرح پر نظرثانی کی گئی:ریکھا گپتا
نئی دہلی، یکم جون(میرا وطن نیوز )
کسانوں کو اہم راحت فراہم کرتے ہوئے دہلی سرکار نے فصلوں کے نقصان کے لیے دی جانے والی ایکس گریشیا امداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق ریکھا گپتا اگست اور ستمبر 2025 کے دوران بھاری بارش اور ان کے کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے متاثرہ کسانوں کو 75ہزار روپے فی ہیکٹر کی شرح سے ایکس گریشیا امداد فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔یہ فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سرکاری فیصلے سے راجدھانی کے تقریباً 10ہزارکسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جن کی فصلوں کو ان کے کھیتوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ گزشتہ سال مسلسل موسلادھار بارشوں اور قدرتی نالوں کے بہہ جانے سے ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کل 10,977.44 ایکڑ (تقریباً 4,442.41 ہیکٹر) کا زرعی رقبہ متاثر ہوا ہے۔وز یر اعلیٰ کے مطابق 2015 میں، اس وقت کی سرکار نے بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں کسا نوں کو 20ہزارروپے فی ایکڑ کی شرح سے ایکس گریشیا امداد فراہم کرنے کا انتظام کیا تھا۔
No Comments: