قومی خبریں

خواتین

شادی کی تقریب سے لوٹ رہے 9 افرادکی سڑک حادثہ میں موت

وین کی ٹرک سے ٹکر ۔زخمی شخص خطرے سے باہر ۔علاج جاری

جے پور: راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں شادی کی تقریب سے لوٹ رہے 9 لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جس وین میں سوار تھے، وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں 10 لوگ سوار تھے، جو مدھیہ پردیش کے ڈونگری (کھلچی پور) میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے۔
یہ حادثہ ضلع کے اکلیرا تھانہ علاوہ میں بھوپال روڈ پر علی الصبح تین بے پیش آیا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور وین میں پھنسے زخمیوں کو نزدیکی عوامی صحت کے مرکز تک پہنچایا۔ اکلیرا پولیس تھانہ کے انسپکٹر سندیپ بشنوئی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔انسپکٹر نے کہا، ’’اسپتال پہنچائے گئے 10 زخمیوں میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ایک کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ خطرے سے باہر ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *