قومی خبریں

خواتین

علی مسقطی چارمینار اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی( ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی کا اعلان

حیدرآباد: مشہور تاجر اور کانگریس لیڈر علی مسقطی آئندہ اسمبلی انتخابات میں چارمینار اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی( ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔پارٹی ہائی کمان نے خواہش ظاہر کی کہ علی مسقتی چارمینار سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں۔ریونت ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے لوگ ملک کو لوٹنے میں مصروف ہیں، اس لیے پارٹی نے علی مسقطی کو کانگریس میں شامل کیا ہے تاکہ لٹیروں سے لڑا جاسکے ۔
واضح ہو کہ مسقطی خاندان طویل عرصے سے مقامی سیاست سے وابستہ ہے اور پرانے شہر میں بااثر ہے۔علی مسقطی کے والد ابراہیم بن عبداللہ مسقطی، جن کا 2015 میں انتقال ہو گیا، وہ اے آئی ایم آئی ایم کے ایم ایل اے کے طور پردوبار منتخب ہوئے اور اپنی بھرپور خدمات انجام دیں۔علی مسقطی 2002 میں تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میں شامل ہوئےاور قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے رکن بنے ،وہ اردو اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سیاست کی خبر کے مطابق تلنگانہ میںکانگریس امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے دہلی میں کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہواتھا جس میں 70اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کے ناموں پر غور خوض کیا گیا ۔کانگریس ہائی کمان کی طلبی پر علی مسقطی دہلی پہونچے اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اے ریونت ریڈی، تلنگانہ کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹری مانک راؤ ٹھاکرے، سکریٹری اے آئی سی سی تلنگانہ انچارج منصور علی خان،سابق ایم پی مدھو گوڑ یشکی، سکریٹری اے آئی سی سی تنظیمی امور ڈاکٹر ومشی چند ریڈی کے بشمول دیگر سینئر قائدین سے ملاقات کی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *