قومی خبریں

خواتین

بہار میں کشتی حادثہ میں20 افراد کے غرقاب ہونے کا اندیشہ

کشتیوں کے ذریعے ڈوبنے والوں کی تلاش جاری،تین لاشیں برآمد

سارن۔ آج شام بہار میں سارن ضلع کے مانجھی تھانہ میں مٹیار گھاٹ کے قریب کشتی الٹنے سے 20 افراد ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں کو جیسے ہی اس کی اطلاع ملی، تلاش شروع کردی۔ ندی سے اب تک تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیںجبکہ تین دیگر افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ تقریباً ڈیڑھ درجن دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایم امان سمیر اور ایس پی ڈاکٹر گورو منگلا موقع پر پہنچ گئے اور خصوصی سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ رات کی تاریکی میں بھی کشتیوں کے ذریعے ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعہ کو لے کر گھاٹ کے اطراف میں افراتفری ہے۔مرنے والوں میں مانجھی تھانہ علاقہ کے مٹیار گاؤں کے رہنے والے شیوباچا پرساد کی بیوی پھول کماری دیوی، منا پرساد کی بیوی چھتی دیوی شامل ہیں۔ تیسرے متوفی کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
خبرکے مطابق مانجھی کے کچھ کسان اتر پردیش کے بلیا ضلع میں ندی کے کنارے پروال کی چھڑیاں بونے کے لیے دیارہ گئے تھے۔ اس کے بعد وہ شام 6.30 سے ​​7 بجے کے درمیان کشتی کے ذریعے وہاں سے واپس آرہے تھے۔اس دوران سریو ندی کے تیز کرنٹ میں کشتی پھنس جانے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار تقریباً 20 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ یہ واقعہ مٹیار گھاٹ کے قریب پیش آیا۔

 

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *