قومی خبریں

خواتین

دہلی میں اگلے 7 دنوں تک موسم خوشگوار رہنے کی پیشین گوئی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ہوگا

نئی دہلی: شدید مرطوب گرمی کا سامنا کرنے والے دہلی این سی آر کے باشندگان کو بارش ہونے کے بعد راحت مل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ این سی آر کے لوگوں کے لیے اگلے 7 دنوں تک موسم خوشگوار رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق این سی آر میں 31 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ جس کے باعث پارے میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جولائی کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 26 ڈگری تک رہے گا، مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش ہوگی۔ این سی آر میں 26 جولائی کو بھی موسم ایسا ہی رہنے والا ہے لیکن پارہ میں کچھ اضافہ ضرور ریکارڈ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح 27، 28 اور 29 جولائی تک این سی آر کے لوگوں کے لیے موسم خوشگوار رہے گا۔ جس میں زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری اور کم سے کم 27 اور 26 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *