قومی خبریں

خواتین

ووٹنگ کا عمل مکمل، نتیجے کے لئے 4جون کا انتظار

آٹھ ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 58.34 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی : لوک سبھا انتخاب کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ آج شام ختم ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے اور نتائج کے لیے 4 جون کا انتظار ہے۔ 4 جون کی صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی اور رجحان سامنے آنے لگیں گے۔ تقریباً 12 بجے کے بعد نتائج بھی آنے شروع ہو جائیں گے اور شام تک یہ اندازہ بھی ہو جائے گا کہ حکومت کس کی بننے والی ہے۔
ساتویں مرحلہ میں آٹھ ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ابھی تک جو جانکاریاں سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق شام 5 بجے تک 58.34 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 69.89 فیصد ووٹنگ مغربی بنگال میں اور سب سے کم 48.86 فیصد ووٹنگ بہار میں ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *