Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آج مسلمانوں کے ہزار سالہ کردار پر سوالات اٹھا ئے جا رہے ہیں :انتظار نعیم

ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار پر موضوعاتی قومی مشاعرہ کا انعقاد

نئی دہلی،24اپریل (میرا وطن نیوز )
آج جب تاریخ کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور مسلمانوں کے ہزار سالہ کردار پر سوالات اٹھا ئے جا رہے ہوں ، ایسی صورت میں انڈین ہسٹری فورم اور ادارہ ادب اسلامی ہند کے زیراہتمام ’ ہندوستان کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار‘ موضوع پر منعقدہ یہ مشاعرہ نہایت معنی خیز ہو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکز جماعت اسلامی ہندکے گراﺅنڈ میں منعقد ہ مشاعرے کے صدارتی کلما ت میں بزرگ شاعر انتظار نعیم نے کیا۔
مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے کنوینر مشاعرہ اور ادارہ ادب اسلامی ہند کے قومی سکریٹری مصدق مبین نے کہا’شاعری دراصل قوموں کی اجتماعی یادداشت ہوتی ہے۔یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہم کون تھے …کہاں کھڑے ہیں…اور کہاں جانا ہے۔آج کی یہ محفل اسی تسلسل کی ایک کڑی ہے۔‘ سلمان مبین، ایڈیٹر انڈین ہسٹری فورم نے نمائش کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہندوستانی تاریخ میں مسلمانو ں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔
اس یادگار مشاعرے میں سرفراز بزمی ، ڈاکٹر واحد نظیر، شاہد انور ، ڈاکٹر خالد مبشر، اسرار رازی، سفر نقوی ، مصدق مبین، آصف بلال اور ابو امامہ شاہی نے اپنے نظمیہ کلام کے ذریعے یہ موثر اور توانا پیغام دیا کہ اس ملک کی تعمیر ، تہذیب و ثقافت اور علوم و فنون کی ترقی میں مسلمانوں نے کیا کردار ادا کیا ہے۔
اس مشاعرے کی انفرادیت یہ تھی کہ با ذوق سامعین کی خاصی تعداد وہاں موجود تھی جنھوں نے یہ محسوس کیا کہ یہ صرف ایک مشاعرہ نہیں بلکہ تاریخ کے سچے بیانیے کی شاعرانہ آواز ہے۔ پروگرام کا آغاز شیخ لقمان کی تلاوت کلام پاک اور اختتام عتیق الرحمن کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔ نظامت کے فرائض آصف بلال (جے این یو) نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *