این آئی اے کومطلوب محمد شاہنوازسمیت تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار
تینوں این آئی اے کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے اور شاہنواز کے سر پر 3 لاکھ روپے کا انعام تھا
نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو شدت سے مطلوب اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کے مشتبہ دہشت گرد محمد شاہنواز اور دو دیگر افراد کو پیر کو دہلی کی خصوصی پولیس ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ تینوں این آئی اے کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے اور شاہنواز کے سر پر 3 لاکھ روپے کا انعام تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہنواز، ایک انجینئر ہے جو اپنی شناخت چھپا کر دہلی میں رہتا تھا۔ اسے دہلی میں پولیس نے گرفتار کیا جس نے دہشت مچانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پولیس اس سے دہشت گردوں کے روابط سے متعلق تفصیلات کے بارے میں پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔واضح ہو دہلی پولیس کا خصوصی سیل ملک بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں سے جڑے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے این آئی اے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
No Comments: