Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیشنل میڈیکل کمیشن کا نیا لوگو ڈاکٹروں کے بنیادی اقدار کے خلاف

میڈیسین ڈاکٹرس کی سب سے بڑی غیر سرکاری ہندوستانی تنظیم آئی ایم اےکا لوگو پر سخت اعتراض

نئی دہلی نیشنل میڈیکل کمیشن کےنئے لوگو پر اعتراض کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں ہندو دیوتا دھنونتری کی تصویر ہے۔ نئے لوگوں کے خلاف آواز تو کئی لوگو نے اٹھائی ہے، لیکن ثبوت پر مبنی میڈیسین ڈاکٹرس کی سب سے بڑی غیر سرکاری ہندوستانی تنظیم انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن (آئی ایم اے) نے لوگو پر سخت اعتراض ظاہر کر اہم قدم اٹھایا ہے۔ آئی ایم اے کا مطالبہ ہے کہ لوگو میں ’رلیجن نیوٹرل‘ یعنی مذہبی غیر جانبداری پر مبنی نشان کا استعمال کیا جائے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) نے اسی ہفتے ایک نئے لوگو جاری کیا ہے جس میں ہندو دیوتا دھنونتری کو دکھایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیا لوگو ڈاکٹروں کے بنیادی اقدار کے خلاف ہے۔ ساتھ ہی یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ یہ لوگو این ایم سی کے وقار کو مجروح کرنے والا ہے۔ آئی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’این ایم سی کا نیا لوگو بحیثیت ڈاکٹر ہمارے بنیادی اقدار سے متصادم ہے۔ یہ لوگو ڈاکٹرس کے حلف اور فرائض کے مطابق نہیں، جو کسی خاص مذہب کی طرفداری نہیں کرتا۔ اس طرح کا لوگو این ایم سی جیسے ادارے کے وقار اور آداب سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔
آئی ایم اے نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’کسی بھی قومی ادارے کے لوگو کو ایسا ہونا چاہیے جو تمام شہریوں کی امنگوں کو مساوی انداز میں پیش کرے اور ہر لحاظ سے غیر جانبدار ہو۔ یہ ایسا ہو جو معاشرے کے کسی بھی طبقہ/زمرہ کے فرد میں غمزدہ ہونے کے امکان کو ختم کرے۔‘‘ آئی ایم اے نے اپنے بیان میں این ایم سی سے اصلاحی اقدامات کرنے کو بھی کہا ہے۔ جاری بیان کے مطابق ’’ایسے لوگو کو اپنانے کے لیے اصلاحی اقدامات کی جائے جو ڈاکٹروں کے حلف اور فرائض سے متصادم نہ ہو۔ ہمارے تمام شہریوں کے ساتھ مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے، خصوصاً این ایم سی جیسے کسی بھی ادارہ کو کسی خاص مذہب سے جوڑنے یا شناخت کیے جانے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *