قومی خبریں

خواتین

تلنگانہ کے نوجوان راجیش کی امریکہ میں موت

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع کے نوجوان کی امریکہ میں موت ہوگئی۔اس نوجوان کی شناخت راجیش کے طورپر کی گئی ہے۔ضلع کے آتماکورسے تعلق رکھنے والے راجیش کی تین دن پہلے موت ہوگئی جو 2015میں امریکہ گیا تھا۔موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کی اطلاع پر راجیش کے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا۔راجیش کے باپ کی موت چند سال پہلے ہوئی تھی اور یہ خاندان مالی مسائل کا شکار تھا جس پر راجیش امریکہ گیاتھا۔
اب اس کی موت کی اطلاع پرراجیش کی ماں صدمہ سے دوچارہوگئی ہے۔راجیش کی لاش کی آبائی مقام منتقلی میں اس کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔راجیش کی ماں نے اس سلسلہ میں تعاون کرنے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *