Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آر آر ٹی ایس پروجیکٹ کے لئے ایک ہفتے کے اندر 415 کروڑ روپےادا کئے جائیں۔سپریم کورٹ

عدالت نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دہلی حکومت کے اشتہارکے بجٹ پر پابندی لگا کر فنڈنگ کر​​دی جائے گی،معاملے کی اگلی سماعت 28 نومبر کو

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے دہلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) پروجیکٹ کے لئے ایک ہفتے کے اندر 415 کروڑ روپے دے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دہلی حکومت کے اشتہارکے بجٹ پر پابندی لگا کر فنڈنگ کر​​دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے دہلی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا ہے، اس معاملے کی اگلی سماعت 28 نومبر کو ہوگی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 24 جولائی کو 415 کروڑ روپے نہ دینے پر دہلی حکومت کی سرزنش کی تھی اور کہا تھاکہ اگر یہ رقم نہیں دی گئی تو اشتہارات کے بجٹ پر روک لگا دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ منصوبہ آلودگی کو روکنے کے لیے بھی ضروری ہے۔ دہلی حکومت کا پچھلے تین سالوں کا اشتہاری بجٹ 1100 کروڑ روپے تھا، وہیں اس سال کا بجٹ 550 کروڑ روپے ہے۔ 24 جولائی کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگر دہلی حکومت تین سالوں میں اشتہارات کے لیے 1100 کروڑ روپے مختص کر سکتی ہے تو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز ضروری ہیں۔
سپریم کورٹ نے خبردار کیا تھا کہ یا تو ادائیگی کی جائے ورنہ عدالت ان کے فنڈز کو منسلک کرنے کا حکم جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ کی ڈانٹ اور وارننگ کے بعد دہلی حکومت نے دو ماہ کے اندر 415 کروڑ روپے کے واجبات ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اس حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔ جسٹس سنجے کشن کول اور سدھانشو دھولیا کی بنچ نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر حکومت پچھلے تین سالوں میں اشتہارات کے لیے 1100 کروڑ روپے مختص کر سکتی ہے تو وہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کر سکتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *