Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پاکستان میں میں شدید بارش اور طوفان کا خطرہ

اسلام آباد پاکستان میں محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے نیا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 26 سے 29 اگست تک ملک بھر میں شدید بارش اور طوفان کا خطرہ ہے۔
ہوا کا نیا کم دباؤ 25 اگست کو خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہو گا۔جمعے کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ طوفانی بارشیں برسانے کو تیار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اگست کی شب سے 29 تک صوبہ سندھ کے علاقوں کراچی، حیدرآباد، دادو، بدین، سجاول، شہید بے نظیر آباد، جامشورو میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ ٹنڈواللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگر پارکر، مٹھی، میر پور خاص میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔
عمر کوٹ، مٹیاری، سانگھڑ، گھوٹکی، شکار پور اور کشمور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *