قومی خبریں

خواتین

دہلی والوں کوسردی سے راحت

ہلکی دھوپ کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 5 ڈگری اوپر درج کیا گیا

پیر کو دوسرے دن بھی دہلی کے موسم میں گرماہٹ کا احساس ہوا۔ ہلکی دھوپ کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 5 ڈگری اوپر درج کیا گیا۔ اس سے لوگوں کو شدید ٹھنڈ سے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بھی ایسا ہی موسم بنا رہ سکتا ہے۔ پھر بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے اثر سے درجہ حرارت میں بھی پھر سے گراوٹ آ سکتی ہے۔

منگل کو جزوی طور سے بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج صبح کے وقت کچھ علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹے سے کم بتائی گئی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں دھند اور کہرا چھایا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شام اور رات میں دھند اور ہلکا کہرا بھی چھایا رہ سکتا ہے۔ اس دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 11 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

پیر کو راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ وہیں کم سے کم درجہ حرارت 3.8 ڈگری زیادہ 11.4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ ہوا میں نمی کی سطح 98 سے 47 رہی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 24.8 ڈگری لودھی روڈ پر جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 13.6 ڈگری پیتم پورہ میں درج کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *