قومی خبریں

خواتین

نیٹ امتحان پیپر لیک معاملے میں اوسس پبلک اسکول کے پرنسپل سمیت دس گرفتار

سی بی آئی ٹیم ہزاری باغ پہونچی ۔ ایک ای رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لیاگیا

ہزاری باغ:نیٹ امتحان پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی سرگرمی کے ساتھ اپنی پوچھ تاچھ جاری رکھے ہوئی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم اس وقت ہزاری باغ میں ہے اور طویل پوچھ تاچھ کے بعد اس نے 10 لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان 10 لوگوں میں اوئسِس پبلک اسکول کے پرنسپل احسان الحق بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوئسِس پبلک اسکول کے پرنسپل کے علاوہ سی بی آئی نے 5 انوجلیٹر، 2 آبزرور، ایک سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور ایک ای رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔ یہ سبھی لوگ اس اسکول سے تعلق رکھتے ہیں جہاں نیٹ امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ سی بی آئی کی ٹیم ان سبھی کو حراست میں لے کر چرہی گیسٹ ہاؤس میں تفصیل سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ سی بی آئی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ سوال نامہ کب تقسیم کیا گیا، پیپر کس طرح تقسیم ہوا، پیپر کی پیکنگ اور ٹرنک میں چھیڑ چھاڑ کی کیا صورت حال رہی۔ ان سوالوں کا جواب حاصل کر پیپر لیک کے تار کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *