Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے وزیراعظم کی ملاقات

مودی نے پارٹی کےقومی کنونشن کی تقریر کے اختتامی ریمارکس کو دہرایا

نئی دہلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مجوزہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ او رنائب وزرائے اعلیٰ سے وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی ہے۔بھارت منڈپم میں عوام کی فلاحی اسکیمات اور’سمپرک ابھیان‘ استفادہ کنندگان تک رسائی وغیر ہ پر پیش رفت کے متعلق یہ میٹنگ تھی۔ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کی کونسل پارٹی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے اتوار کے روز منعقد ہونے والے قومی کنونشن کی اپنی تقریر کے اختتامی ریمارکس کو دہرایا ہے۔
مختلف بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران نے اپنے اپنے حلقوں میں لوک سبھاانتخابات کی تیاری کے متعلق‘ استفادکنندگان سے رابطے اور ’گاؤںچلو‘ مہم سمیت کئی دیگر جاری تحریکات کی پیش رفت کے متعلق جانکاری بھی دی ہے۔وزیراعظم نے بی جے بی کی ااقتدار والی تمام ریاستوں میں اٹھائے جانے والے اچھے اقداما ت کی تفصیلات کی بھی جانکاری حاصل کی۔بی جے پی چیف منسٹران کونسل کی قیادت وزیراعظم نریندر مودی کررہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *