Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جی 20 کے کامیاب انعقاد پرلوک سبھا میں اسپیکر اوم برلا کی جانب سے مرکزی حکومت کو مبارکباد

وزیر اعظم نرےندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لگا پسینہ ہمارےملک کا ہے، ہم متاثر کن لمحات کو یاد کرکے پرانی عمارت سےرخصت لے رہے ہیں۔

نئی دہلی : لوک سبھا کے اجلاس میں آج کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نےجی 20 کے کامیاب انعقاد پر مرکزی حکومت کو مبارکباد دی۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ ملک کو جی 20 کی کامیابی پر فخر ہے۔ اجلاس میں تبدیلی لانے والے فیصلے کئے گئے۔ دنیا میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ ہندوستان دنیا میں امن کی آواز ہے۔
وہیں لوک سبھا میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ملک کے لئے آگے بڑھنے کا موقع ہے۔ یہ متاثر کن چیزوں کو یاد کرنے کا وقت ہے۔ ہندوستان کی رگوں میں جمہوریت ہے۔ پرانی عمارت بھی ترغیب دے گی۔ پارلیمنٹ میں لگا پسینہ میرے ملک کا ہے۔ ہم متاثر کن لمحات کو یاد کرکے رخصت لے رہے ہیں۔
ارلیمنٹ کے 75 سالہ سفر پر بحث کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب اس تاریخی عمارت کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی جگہ تھی۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاؤس کے طور پر شناخت ملی ۔ یہ سچ ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا تھا، لیکن ہم کبھی نہیں بھول سکتے اور فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کی تعمیر میں جو محنت اور پیسہ لگا وہ میرے ہم وطنوں کا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج آپ نے ایک آواز میں جی 20 کی کامیابی کی تعریف کی ہے۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جی 20 کی کامیابی ملک کے 140 کروڑ شہریوں کی کامیابی ہے۔ یہ ہندوستان کی کامیابی ہے، کسی ایک شخص یا کسی ایک پارٹی کی نہیں، یہ ہم سبھی کے لئے جشن کا معاملہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *