قومی خبریں

خواتین

اجودھیا کے دھنی پور میں زیر تعمیر مسجد میں نماز پڑھنا گناہ ہو گا ۔اویسی

اے آئی ایم آئی ایم رہنما نے کہا :ہماری لڑائی مسجد کی زمین کے لیے تھی، نئی مسجد کے لیے نہیں

حیدڑآباد :بابری مسجد کے بدلے میں ایودھیا کے دھنی پور میں بن رہی محمد بن عبداللہ مسجد کے بارے میں اسدالدین اویسی نے کہاہے کہ ‘اس مسجد میں نماز پڑھنا گناہ ہے۔ یہ سارے علمائے کرام کا معاملہ ہے۔ آپ اسے تاج محل بنا سکتے ہیں، لیکن میں اس مسجد کی طرف پلٹ کر نہیں دیکھوں گا۔ ہوہ مسجد ضرورہےلیکن ہماری لڑائی مسجد کی زمین کے لیے تھی یا اس مسجد کے لیے؟ اگر مجھے صرف پانچ ایکڑ زمین چاہیے تو اتنی زمین ہندوستان میں بھیک مانگ کر حاصل کر لیتا۔
’اے بی پی کی خبر کے مطابق رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اویسی نے کہا، ‘سپریم کورٹ کا فیصلہ عقیدے پر تھا۔ اس فیصلے کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ مسجد کو گرا کر مندر نہیں بنایا گیا ہے۔ جی بی پنت کی بھی غلطی تھی اور اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو صرف خط لکھتے رہے۔ اسد الدین اویسی نے مزیدکہا، ‘1986 میں مسجد کا تالا کھولنے کے پیچھے بی جے پی اور کانگریس دونوں کا ہاتھ تھا۔ بی جے پی حکومت کے دوران ہی 1992 میں مسجد کو منہدم کر دیا گیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *